ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الاھرام" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ احمد الطيب نے ۲۳ اكتوبر كو ايك اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : اسلامی ثقافت كو متعدد آفات اور كمزوريوں كا سامنا ہے كہ جن میں سے سب سے اہم مسلمانوں كے درميان تفرقہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ امر مسلمانوں كی سماجی اور ثقافتی پسماندگی كا سب سے بڑا سبب ہے ۔
الازھر كے سربراہ نے واشگاف الفاظ میں كہا : مصری سماج كے لیے سب سے بڑا خطرہ غربی سيكولر ازم ہے ۔
886259