ليبيا اور لبنان كے تعلقات میں بہبود امام موسٰی صدر كی سرنوشت پر موقوف ہے

IQNA

جنبش امل لبنان كے نمائندے :

ليبيا اور لبنان كے تعلقات میں بہبود امام موسٰی صدر كی سرنوشت پر موقوف ہے

14:36 - October 26, 2011
خبر کا کوڈ: 2212356
بين الاقوامی گروپ : جنبش امل لبنان كے ركن «علی خريس»، نے ۲۵ اكتوبر منگل كو ايك بيان میں كہا : امام موسٰی صدر كے اغوا كی تحقيقات اور ان كی سرنوشت كی تعيين لبنان اور ليبيا كے درميان دوستانہ تعلقات برقرار كرنے كی بنياد ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب «iloubnan»، سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ لبنانی پارليمنٹ كے ركن اور جنبش امل كے ركن علی خريس نے ليبيائی عبوری كونسل سے امام موسٰی صدر اور ان كے ساتھيوں كی سرنوشت متعين كرنے كی درخواست كے ضمن میں كہا : امام موسٰی صدر كی تلاش ليبيائی عبوری كونسل كی اولين ترجيحات میں سے ہونی چاہئیے چونكہ لبنان اور ليبيا كے درميان دوطرفہ تعلقات اس شيعہ عالم دين كی سرنوشت سے مربوط ہیں ۔
886888
نظرات بینندگان
captcha