قرآن كی توہين كرنے والے فرانسيسی شہری كو بری كر ديا گيا !

IQNA

قرآن كی توہين كرنے والے فرانسيسی شہری كو بری كر ديا گيا !

23:52 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213204
بين الاقوامی گروپ : فرانسيسی شہر «كولمار(Colmar)» كی عدالت نے ۲۵ اكتوبر سوموار كو قرآن كريم كی اہانت كرنے والے جوان كو مسلمانوں كے خلاف نفرت پھيلانے كے الزام سے بری الذمہ كر ديا!
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «20minutes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيس سالہ فرانسيسی جوان كو اكتوبر ۲۰۱۰ء میں قرآن كريم كے كچھ صفحات كو آگ لگا كر انٹرنیٹ پر اس كی فلم اپ لوڈ كرنے پر قيد كی سزا سنائی گئی تھی ليكن سزا كے خلاف اپيل پر نظر ثانی كرنے والی عدالت نے دعوی كيا كہ اس فرد پر مسلمانوں كے خلاف نفرت پھيلانے كے حوالے سے كافی دلائل نہیں پائے گئے ۔
اس فيصلے سے مسلمانوں كے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور انہوں نے عدالت میں اپيل دائر كر دی ہے ۔
887435
نظرات بینندگان
captcha