مانچسٹر يونيورسٹی كی جانب سے قرآن كريم كے ۵۰۰ سالہ قديم خطی نسخے كی نمائش

IQNA

مانچسٹر يونيورسٹی كی جانب سے قرآن كريم كے ۵۰۰ سالہ قديم خطی نسخے كی نمائش

23:48 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213206
بين الاقوامی گروپ : قرآن كريم كا خطی اور ۵۰۰ سالہ قديم و نادر نسخہ مانچسٹر يونيورسٹی برطانیہ كے زير اہتمام انٹرنیٹ پر نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے فلسطين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القدس" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مانچسٹر يونيورسٹی كے ترجمان نے ۲۶ اكتوبر بدھ كو اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ خطی نسخہ قرآن كريم كے اہم ترين خطی نسخوں میں سے ايك ہے كہ جسے انٹرنیٹ پر نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ خوبصورت نسخہ تقريبا ۵۰۰ سال پہلے ہاتھ سے لكھا گيا تھا ليكن اس گراں قدر نسخے كو خستگی اور صفحات كی نازكی كے باعث ابھی تك نمائش كے لیے پيش نہیں كيا گيا ۔
887855
نظرات بینندگان
captcha