دينی منابر سے شيعوں كی توہين انتہائی افسوسناك ہے

IQNA

دينی منابر سے شيعوں كی توہين انتہائی افسوسناك ہے

23:50 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213209
بين الاقوامی گروپ : سعودی شيعہ اكثريتی صوبے الاحساء كی مسجد «آل‌الرسول(ص)» كے امام جماعت اور خطيب مسجد نے منبروں سے شيعوں كی توہين كا سلسلہ جاری رہنے پر انتہائی افسوس كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «راصد»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «هاشم السلمان» نے اس مطلب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : مختلف مذاہب كے پيروكاروں كی جانب سے ايك دوسرے كے خلاف كيچڑ اچھالنے سے مذہبی كشيدگی میں اضافہ ہو گا ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ فرقہ وارانہ پراپيگنڈا شيعوں كے خلاف خاص طور پر جاری ہے اور تقارير كے ذريعے شيعوں كے خلاف مسلح گروپ تشكيل دينے كی ترغيب دی جا رہی ہے ۔
السلمان نے كہا : مسلمانوں كی كل آبادی كا تيسرا حصہ شيعوں پر مشتمل ہے ليكن اس كے باوجود ان كے مقدسات كی توہين كی جا رہی ہے ۔
887756
نظرات بینندگان
captcha