ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا بھر كے ۸۴ ماہرين آثار قديمہ نے اقوام متحدہ اور يونيسيكو كو جداگانہ نامے ارسال كر كے ان دونوں اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ صیہونيوں كی جانب سے «مأمنالله» قبرستان پر "تسامح " ميوزيم كی تعمير فوری طور پر ركوائی جائے ۔
اسی طرح ان ماہرين آثار قديمہ نے قدس شريف كے بلدياتی مركز «فايزنتل» كو بھی ايك نامہ ارسال كر كے مقامی عہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ اس قديمی قبرستان پر ميوزيم كی تعمير روك دیں اور مسلمانوں كی قبروں كا احترام كریں ۔
887684