قدس كے اسلامی ورثے كی حفاظت ،عالمی برادری كو درخواست پيش كر دی گئی

IQNA

قدس كے اسلامی ورثے كی حفاظت ،عالمی برادری كو درخواست پيش كر دی گئی

23:49 - October 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2213211
بين الاقوامی گروپ : دنيا بھر كے مختلف ممالك كے ماہرين آثار قديمہ نے اقوام متحدہ اور يونيسيكو كو ايك خط ارسال كر كے قديمی ترين قبرستان «مأمن‌الله» میں "تسامح" ميوزيم كی تعمير روكنے كی درخواست دائر كر دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ دنيا بھر كے ۸۴ ماہرين آثار قديمہ نے اقوام متحدہ اور يونيسيكو كو جداگانہ نامے ارسال كر كے ان دونوں اداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ صیہونيوں كی جانب سے «مأمن‌الله» قبرستان پر "تسامح " ميوزيم كی تعمير فوری طور پر ركوائی جائے ۔
اسی طرح ان ماہرين آثار قديمہ نے قدس شريف كے بلدياتی مركز «فايزنتل» كو بھی ايك نامہ ارسال كر كے مقامی عہديداروں سے مطالبہ كيا ہے كہ اس قديمی قبرستان پر ميوزيم كی تعمير روك دیں اور مسلمانوں كی قبروں كا احترام كریں ۔
887684
نظرات بینندگان
captcha