سعودی سرگرم سياسی كاركنوں كی جانب سے نئے ولی عہد سے سياسسی قيديوں كی آزادی كا مطالبہ

IQNA

سعودی سرگرم سياسی كاركنوں كی جانب سے نئے ولی عہد سے سياسسی قيديوں كی آزادی كا مطالبہ

13:18 - October 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2214354
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے مصنفين ، معلمين اور قانونی ماہرين نے ايك بيان میں سعودی عرب كے نئے ولی عہد «نايف بن عبدالعزيز»، سے سياسی قيديوں كی رہائی كا مطالبہ كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس بيان پر تيس سماجی كاركنوں ، مصنفين اور ثقافتی شخصيات كے دستخط موجود ہیں جبكہ انسانی حقوق كی ايك تنظيم نے اسے شايع كر ديا ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے كہ نئے عہدے پر فائز ہونے كے بعد شايد آپ كا سب سے بہترين اقدام قيديوں كو آزاد كر كے ان كے اہل خانہ كا رنج و غم ختم كرنا ہو ۔
بين الاقوامی میڈيا نے كچھ عرصہ پہلے خبر دی تھی كہ سعودی حكام نے ہزاروں اشخاص كو بغير عدالتی كاروائی كے گرفتار كر ركھا ہے ۔
889194
نظرات بینندگان
captcha