سعودی وہابيوں نے قذافی كے بیٹے كو پناہ دے دی

IQNA

سعودی وہابيوں نے قذافی كے بیٹے كو پناہ دے دی

8:46 - October 31, 2011
خبر کا کوڈ: 2214655
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے مقتول صدر معمر القذافی كا بیٹا كل ۲۹ اپريل بروز ہفتہ كو سعودی وہابيوں كی پناہ میں جدہ پہنچ گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ قذافی كا بیٹا ايك اعلٰی سعودی شخصيت كے ہمراہ ملك میں داخل ہوا ہے ۔
اس اخبار كے بقول الساعدی تركی ہوائی جہاز كے ذريعے سعودی عرب پہنچا جبكہ وہابيوں نے اس كے لیے تمام ضروری انتظامات خصوصی طور پر انجام دئیے ۔
قابل ذكر ہے كہ الساعدی القذافی ليبيائی انقلابيوں كے ہاتھوں طرابلس كی فتح اور اپنے والد كی حكومت كے سقوط كے بعد زمينی راستے سے نائيجيريا فرار ہو گيا تھا كہ جہاں كی حكومت نے اوائل میں ليبيائی عبوری كونسل كی درخواست پر اسے اپنی نگرانی میں ركھا ليكن كچھ مدت كے بعد حكومت نے الساعدی كو ليبيا كے حوالے كرنے سے انكار كر ديا تھا ۔
890052
نظرات بینندگان
captcha