بحرينی عوام كے قيام كی حمايت عالمی حيثيت اختيار كر چكی ہے

IQNA

بحرينی سياسی رہنما:

بحرينی عوام كے قيام كی حمايت عالمی حيثيت اختيار كر چكی ہے

21:24 - November 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2215991
بين الاقوامی گروپ : بحرين كے سياسی رہنما اور جنبش عمل اسلامی كے كاركن راشد الراشد نے زور دے كر كہا : آل خليفہ حكومت كے خلاف بحرينی عوام كا قيام بين الاقوامی حمايت كا حامل ہے اور یہی وجہ ہے كہ دنيا بھر میں اس كی حمايت میں سيمينار اور مظاہرے منعقد ہو رہے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق بحرين كے سرگرم سياسی كاركن راشد الراشد نے گزشتہ رات ۳۰ اكتوبر اتوار كو "عالم اسلام میں شكوفائی" كے عنوان سے اٹھارہویں بين الاقوامی مطبوعات و خبر رساں ايجنسيز نمائش میں اس موضوع كے مختلف پہلوؤں كا جائزہ ليا ۔
راشد الراشد نے بحرين میں انسانی حقوق كی خلاف ورزی كے مختلف موارد كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : اس انقلاب كے اوائل سے ہی یہ امر بطور كامل مشہود ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران بحرين كے مظلوم اور ستمديدہ عوام كی بھرپور حمايت كر رہا ہے ۔
890572
نظرات بینندگان
captcha