اسلامی بيداری كے مكہ منتقل ہونے سے سعودی عرب وحشت زدہ

IQNA

اسلامی بيداری كے مكہ منتقل ہونے سے سعودی عرب وحشت زدہ

14:48 - November 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2216557
بين الاقوامی گروپ : سعودی وزير داخلہ اور جديد ولی عہد نے حجاج كرام كا امن و امان بحال ركھنے كے لیے فوج كو الرٹ كرنے كی خبر ديتے ہوئے خبردار كيا : ديگر ممالك میں وقوع پذير تحريكوں كی حاجيوں كے ذريعے مكہ منتقلی كی ہرگز اجازت نہیں دیں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے راصد نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ «امير نايف بن‌عبدالعزيز» نے ايك پريس كانفرنس كے دوران يكم نومبر سوموار كو اس مطلب كے ضمن میں حجاج بيت اللہ كو وارننگ ديتے ہوئے كہا : حج كے دنوں میں اسلامی بيداری اور انقلابی سرگرميوں كو فراموش كر دیں ۔
قابل ذكر ہے كہ دس لاكھ سے زيادہ حجاج كی ميزبانی كرنے والا سعودی عرب ان دنوں فوجی مشقوں میں مصروف ہے اور حجاج كی جانب سے كسی بھی قسم كی صدائے احتجاج كو خاموش كرنے كے لیے ڈیڑھ لاكھ سے زائد لاٹھی بردار سنگ دل سپاہيوں كی خدمات حاصل كی جا چكی ہیں ۔
891951
نظرات بینندگان
captcha