ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Imam Reza Circle»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے ۱۰ سال سے كم عمر بچوں كے لیے تيسویں پارے كے حفظ ، ۱۱ سے ۱۵ سال تك كی عمر كے بچوں كے لیے نصف قرآن كے حفظ اور ۱۶ سال سے زيادہ عمر كے افراد كے لیے حفظ كل كے شعبوں میں منعقد كیے جائیں گے ۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں كے شعبہ قرائت میں ہر شخص شركت كر سكتا ہے جبكہ ہر شركت كنندہ كو امتحان سے دس منٹ پہلے سوالات دے دئیے جائیں گے تاكہ انہیں تياری كا بھی موقع مل سكے ۔
892025