صیہونی حكومت كی جانب سے غزہ كی پٹی پر زمينی حملے كا خطرہ

IQNA

صیہونی حكومت كی جانب سے غزہ كی پٹی پر زمينی حملے كا خطرہ

13:15 - November 03, 2011
خبر کا کوڈ: 2216895
بين الاقوامی گروپ : صیہونی حكومت نے ايك ہنگامی اجلاس كے بعد اپنے فوجيوں كو حكم ديا ہے كہ فلسطينی مجاہدين كے خلاف كاروائی كے لیے تيار ہو جائیں اور اگر ضرورت محسوس كریں تو غزہ پر زمينی حملہ كر دیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے الجزيرہ ٹيلی وژن نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونيوں كی جانب سے یہ احكامات ايك ايسے وقت میں صادر كیے جا رہے ہیں جبكہ حماس اور اسرائيل مصر كے توسط سے دو طرفہ فائر بندی پر دستخط كر چكے ہیں ۔
ايك صیہونی عہدے دار نے اس بارے بتايا : حماس سے منسلك فلسطينی مجاہدين اسرائل پر ميزائل فائر كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ ۲۹ اكتوبر بروز ہفتہ كو صیہونی غزہ كی پٹی پر ہوائی حملہ كے دوران جہاد اسلامی كے ۹ كاركنوں كو شہيد كر كے ايك مرتبہ پھر فائر بندی كی خلاف ورزی كر چكے ہیں ۔
892343
نظرات بینندگان
captcha