ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الوفد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن دوستی با حيوانات كی درخواست منظور كرتے ہوئے بيلجئيم حكومت نے عيد قربان سے چند گھنٹے قبل یہ حكم صادر كيا جو مسلمانوں كی نارضايتی كا موجب بنا ہے چونكہ یہ حكم اسلامی اصولوں كے منافی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ تحقيقات كے مطابق ذبح كے وقت حيوان كے مغز میں گولی مارنے يا اسے بجلی كے جھٹكے دينے سے اس كے دل كی دھڑكن بند ہو جاتی ہے كہ جس كے باعث جانور كی رگوں اور شريانوں میں بہت زيادہ خون باقی رہ جاتا ہے كہ جس سے گوشت خراب ہونے كا امكان بہت بڑھ جاتا ہے ۔
894044