ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "الجزيرہ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۵ نومبر بروز ہفتہ كو ايك ٹيلی وژن خطاب كے دوران علی عبد اللہ صالح نے ايك مرتبہ پھر اپنے مخالفين كو بزعم خويش پر امن انتقال اقتدار كے لیے مذاكرات كی دعوت دی ہے ۔
گزشتہ دس مہينوں سے جاری يومیہ مظاہوں كے باوجود علی عبد اللہ مسند اقتدار چھوڑنے كے لیے آمادہ نہیں ہے اور يمنی مظاہرين كو اختلافات ختم كرنے كی راہ میں حائل ركاوٹ قرار دے رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ خليج تعاون كونسل كی جانب سے مجوزہ روڈ ميپ پر دستخط كرنے كے حوالے سے صالح تين مرتبہ رضا مندی ظاہر كر چكا ہے ليكن آخری لمحوں میں اس پر دستخط كرنے سے انكار كر ديتا ہے ۔
893909