آل خليفہ حكومت خواتين كو حوالات میں بند كر كے فخر محسوس كر رہی ہے

IQNA

آيت اللہ عيسٰی قاسم :

آل خليفہ حكومت خواتين كو حوالات میں بند كر كے فخر محسوس كر رہی ہے

14:17 - November 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2219138
بين الاقوامی گروپ : بحرين میں نماز عيد الاضحٰی كے خطيب آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے آل خليفہ حكومت كی جانب سے عوام پر سخت تشدد كو تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا : یہ امر افسوسناك ہے كہ اب بھی بحرينی خواتين كی ايك بڑی تعداد آل خليفہ حكومت كی جيلوں میں بند ہے اور حكومت انہیں قيدی بنا كر فخر و مباہات كر رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «المنار»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شورٰی علمائے شيعہ بحرين كے سربراہ اور نماز عيد قربان كے امام جماعت آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے عيد كے عظيم الشان خطبوں كے دوران كہا : مسلمانوں كی عيدیں گزر رہی ہیں ليكن بحرينی خواتين اب بھی آل خليفہ كے جيلوں میں بند ہیں اور یہ فاسد حكومت اس امر پر فخر كر رہی ہے ۔
894724
نظرات بینندگان
captcha