شمالی امريكہ میں قرآن كريم كے حفظ و قرائت مقابلوں كا انعقاد

IQNA

شمالی امريكہ میں قرآن كريم كے حفظ و قرائت مقابلوں كا انعقاد

14:19 - November 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2219142
بين الاقوامی گروپ : شمالی امريكہ كے ساتویں سالانہ حفظ و قرائت مقابلے امسال ٹورنٹو اسلامی فاؤنڈيشن كے زير اہتمام مركزی دفتر میں منعقد ہوں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Qiraat Competition»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے جداگانہ طور پر طالبات كے لیے ۳ مارچ اور مرد حضرات كے لیے ۹ تا ۱۲ مارچ منعقد ہوں گے ۔
۲۲ سال سے كم عمر نوجوانوں كے درميان یہ مقابلے تين گروپوں حفظ كل ، چھ سے پندرہویں جز كے حفظ اور پہلے سے چھٹے پارے كے حفظ كی صورت میں منعقد ہوں گے ۔
شعبہ قرائت بھی تين گروپوں پر مشتمل ہے كہ جس میں سے سورہ قدر ، زلزال اور سورہ ناس كی قرائت آٹھ سال سے كم عمر افراد كے لیے ، سورہ بروج سے ناس كی قرائت ۹ سے ۱۲ سال كے افراد كے لیے اور تيسویں جزء ، سورہ قيامت اور سورہ الرحمن كی قرائت ۱۳ سے ۱۹ سال كے افراد كے لیے تجويز كی گئی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ خواتين كے لیے بھی عمر كے لحاظ سے علٰيحدہ علیٰحدہ گروپ تشكيل دئیے گئے ہیں ۔
894334
نظرات بینندگان
captcha