ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «kipa-apic»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ویٹيكن كا اعلٰی سطحی وفد گفتگو بين اديان كمیٹی كے سربراہ «ژان لويی توران»، كے زير قيادت ہندوستان میں قائم متعدد اسلامی مراكز كا دورہ كرے گا ۔
اس رپورٹ كے مطابق یہ وفد ۴ نومبر جمعۃ المبارك كو ہندوستان پہنچ چكا ہے اور آئندہ چند دنوں میں بمبئی كے اسلامی مراكز كا دورہ كرنے كے علاوہ مسلمان شخصيات سے مسلمانوں اور مسيحيوں كے باہمی تعلقات كے موضوع پر تبادلہ خيال بھی كرے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ وفد كے اركان اپنے دورہ ہندوستان كے دوران ديگر اديان و مذاہب كے رہنماؤں سے بھی ملاقات كریں گے ۔
894832