ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ajib»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ پيرس میں اسلامی انجمن «امّتی(Oumati)» كے افتتاح كی مناسبت سے یہ نشست اسلامی تعليمات میں تبليغ اور اس كے كردار كے موضوع پر منعقد ہو گی ۔
انجمن كے دعوت نامے میں كہا گيا ہے : فرانس كی مسلمان اقليت كو آج خطرناك سازشوں كا سامنا ہے ۔ نسل پرست افراد مساجد اور دينی مراكز پر حملہ كر كے اس بات كی سعی كر رہے ہیں كہ مسلمان شہريوں كو اشتعال دلا كر جوابی كاروائيوں پر مجبور كریں اور اس طرح سے ان پر شدت پسندی كا الزام عائد كر سكیں ۔
895744