بحرين كے خطيب جمعہ كی جانب سے عرب ليگ كی دوغلی پاليسی پر تنقيد

IQNA

بحرين كے خطيب جمعہ كی جانب سے عرب ليگ كی دوغلی پاليسی پر تنقيد

23:55 - November 12, 2011
خبر کا کوڈ: 2221303
بين الاقوامی گروپ : بحرينی خطيب جمعہ نے كل ۱۱ نومبر جمعۃ المبارك كو نماز جمعہ كے خطبوں كے دوران عرب ليگ كی جانب سے خطے میں جاری عوامی تحريكوں كے مقابل دوغلا موقف اپنانے پر تنقيد كرتے ہوئے كہا : عرب ليگ ايك ملك میں پر تشدد كاروائيوں كا نوٹس ليتی ہے جبكہ دوسرے ملك میں اس سے چشم پوشی كر رہی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «الوفاق»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے منامہ كے علاقے الدراز میں خطبہ جمعہ كے دوران كہا : عرب ليگ خطے میں دوغلا كردار ادا كر رہی ہے چونكہ ايك ملك میں تشدد كو ديكھتی ہے جبكہ دوسرے ملك میں وحشيانہ ترين مظالم كے باوجود آنكھیں بند كر ليتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : بحرينی عوام دينی تعليمات پر سختی سے كاربند ہیں اور ان كی انقلابی تحريك جاری رہے گی ۔
896777
نظرات بینندگان
captcha