ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ثقافتی ڈپٹی علی عسكری ، قرآنی فعاليتوں كے مركز كے سربراہ حجت الاسلام حميد محمدی ، قران چينل كے مدير حسن گروسی اور اس عظيم كتاب كے اردو مترجم علامہ علی اختر ہندی نے شركت كی ۔
ياد رہے كہ علامہ علی اختر ہندی نے الغدير كی چھ جلدوں كا ترجمہ مكمل كر كے قرآن و عترت انسٹی ٹيوٹ اور انٹرنيشنل الھدی پبليكيشنز كے تعاون سے شايع كيا ہے ۔
فابل ذكر ہے كہ الغدير كے اردو ترجمے كی یہ تقريب رونمائی تہران میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے ہیڈ آفس میں صبح ۱۰:۳۰ بجے منعقد ہوئی ۔
898257