ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ محمد يزيك نے ۱۳ نومبر اتوار كو لبنان كے شہر بعلبك كے شمال میں واقع قصبے «البزالية» میں عرب ليگ كے اقدام كی مذمت كرتے ہوئے اسے اسلامی امت كے درميان اختلاف پيدا كرنے اور صیہونی مفادات كے تحفظ كی كوشش قرار ديا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آخر عرب ليگ كس بنا پر اسرائيلی دھمكيوں كا جواب نہیں ديتی ؟ كيوں یہ ادارہ يمن كے بے گناہ افراد كا خون بہائے جانے پر خاموش ہے ؟ كيا وجہ ہے كہ بحرينی ملت كے حقوق كے حق میں كسی قسم كا رد عمل ظاہر نہیں كر رہا ؟
898322