انڈيا میں غدير خم كے حوالے سے مختلف مقامات پر جشن كی تقريبات كا انعقاد

IQNA

انڈيا میں غدير خم كے حوالے سے مختلف مقامات پر جشن كی تقريبات كا انعقاد

18:56 - November 17, 2011
خبر کا کوڈ: 2223828
بين الاقوامی گروپ : انڈيا كے شہر غازی پور سميت مختلف مقامات پر جشن ولايت امير المومنين (ع) كی تقريبات منعقد ہوئیں۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق مولانا تنوير الحسن زينبی نے بتايا كہ غازی پور میں اسلام میں غدير كے مقام كے عنوان سے ايك تقريب كا انعقاد ہوا جس میں شاعران اہل بيت (ع) نے امير المومنين علی علیہ السلام كی شان میں شعر كہے ۔آخر میں مولانا تنوير الحسن زينبی نے غدير كے حوالے سے شركاء سے خطاب كيا ۔قابل ذكر ہے كہ پورے انڈيا میں شيعہ علاقوں میں عاشقان اہل بيت (ع) نے غدير كے حوالے مختلف تقريبات كا انعقاد كيا ۔
898950
نظرات بینندگان
captcha