ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے شروك نيوز كے حوالے سے اپنی رپورٹ میں كہا ہے كہ مصر كے شہر قاہرہ میں جوانوں كی قومی كونسل كے زير اہتمام ايك كانفرنس منعقد ہوئی جس میں اہل سنت علماء نے اپنے خطابات میں متفقہ طور پر كہا كہ مصر كے اندرونی معاملات میں كسی دوسرے ملك كو مداخلت كی كوئی ضرورت نہیں ہے ۔ اس كانفرنس میں عيسائی علماء نے بھی شركت كی جنہوں نے كہا كہ ہم بعنوان ايك مصری قوم آپس میں متحد ہیں اور ہمیں سازشوں كے ذريعے ايك دوسرے سے جدا نہیں كيا جا سكتا۔اس كانفرنس كے اختتام پر ايك قرار داد كے ذريعے اس بات كی تاكيد كی گئی كہ مصر میں مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان وحدت كو فروغ ديا جائے ۔
899433