واشنگٹن ؛ "دينی تعصب كے خلاف جدوجہد" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

IQNA

واشنگٹن ؛ "دينی تعصب كے خلاف جدوجہد" كے عنوان سے نشست كا انعقاد

20:58 - November 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2224141
بين الاقوامی گروپ : دينی تعصب كے خلاف جدوجہد كے عنوان سے یہ نشست آيسسكو كے زير اہتمام ۱۲ دسمبر سوموار كو امريكہ كے شہر واشنگٹن میں منعقد ہو گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودی عرب سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الرياض" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹریٹ نے ۱۷ نومبرجمعرات كو اعلان كيا : ہمارا ادارہ ۱۲ دسمبر كو دينی تعصب كے خلاف جدوجہد كے عنوان سے واشنگٹن میں ايك نشست منعقد كرے گا ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے نمائندگان كے علاوہ متعدد يورپی ممالك بھی اس نشست میں شركت كریں گے اور آزادی بيان قانون كی منظوری كی بھر پور حمايت كریں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ قانون يورپ میں اسلام فوبيا كا راستہ روكنے كے لیے انتہائی مفيد ثابت ہو گا ۔
900194
نظرات بینندگان
captcha