بيروت میں آل خليفہ حكومت مخالفين كے باہمی اجلاس كا انعقاد

IQNA

بيروت میں آل خليفہ حكومت مخالفين كے باہمی اجلاس كا انعقاد

9:57 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224332
بين الاقوامی گروپ : ايك بحرينی سياسی كاركن نے بيروت میں آل خليفہ حكومت كی جانب سے بحرينی شہريوں كے حقوق كی پائمالی كا جائزہ لينے كی غرض سے حكومت مخالفين گروپوں كے باہمی اجلاس كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے ايك سياسی كاركن نے "العالم" كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : جمعيت وفاق نے ۱۸ نومبر جمعۃ المبارك كو ايك بہت بڑا اجتماع منعقد كيا كہ جس سے پتہ چلتا ہے كہ بحرينی ملت اپنے مشروع مطالبات سے دستبردار نہیں ہو گی۔
انہوں نے مزيد كہا : دوسری جانب سے آل خليفہ حكومت بھی ظلم و تشدد میں اضافہ كرتی چلی جا رہی ہے كہ جس پر بين الاقوامی اداروں كی خاموشی قابل مذمت ہے ۔
900436
نظرات بینندگان
captcha