اسلام فوبيا اور ايران فوبيا ، صیہونيوں كی افريقہ میں نئی چال

IQNA

اسلام فوبيا اور ايران فوبيا ، صیہونيوں كی افريقہ میں نئی چال

9:51 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224338
بين الاقوامی گروپ : اسرائيل اور امريكہ كی جانب سے اسلام اور اسلامی جمہوریہ ايران كو كمزور كرنے كی ہر سازش كی ناكامی كے باوجود صیہونی روزنامے "معاريو" نے اس مرتبہ اسرائيل كی افريقی ممالك كے ساتھ اسلام اور ايران كے نفوذ كا راستہ روكنے سے متعلق معاہدوں كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاخبار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صیہونی روزنامے "معاريو" نے اپنی ۱۷ نومبر بروز جمعرات كی اشاعت میں لكھا ہے كہ اسرائيلی وزيراعظم بنيا مين نيتن ياہو نے براعظم افريقہ كے ممالك كے ساتھ افريقہ میں اسلام اور ايران كے نفوذ كا راستہ روكنے كے لیے ايك نيا اتحاد تشكيل دينے كی خبر دی ہے ۔
اخبار نے مزيد لكھا ہے : بنيامين نيتن ياہو نے اس اتحاد كو تشكيل دينے كے لیے ابتدائی انتظامات كر لیے ہیں اور اس سلسلے میں بہت سے افريقی ممالك سے مذاكرات بھی كیے گئے ہیں ۔
900209
نظرات بینندگان
captcha