ملائشيا ؛ "دنيائے حلال" كے نام سے ٹيلی وژن پروگرام كی پہلی قسط ٹيلی كاسٹ

IQNA

ملائشيا ؛ "دنيائے حلال" كے نام سے ٹيلی وژن پروگرام كی پہلی قسط ٹيلی كاسٹ

14:04 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224653
بين الاقوامی گروپ : دنيائے حلال كے نام سے پروگرام كا پہلا حصہ ۱۷ نومبر جمعرات كو (NTV7) ٹيلی وژن ملائشيا میں ٹيلی كاسٹ كيا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Halal Focus»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ ٹيلی وژن پروگرام ۳۰ منٹ كے ۱۳ حصوں پر مشتمل ہے كہ جسے ملائشيا كی توسيع صنعت حلال كمپنی (HDC) كی جانب سے پيش كيا گيا ہے اور یہ پروگرام ہر ہفتے جمعرات كی شام ۷:۳۰ بجے نشر كيا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس پروگرام كے پہلے حصے میں حلال صنعت سے متعلق جديد معلومات فراہم كی گئی ہیں ۔
توسيع صنعت حلال كمپنی كے ايگزيكٹو جميل بدين نے بتايا : دنيائے حلال پروگرام كا ہدف لوگوں كو حلال صنعت كی طرف متوجہ كرنے كے ساتھ ساتھ اس سلسلے میں ضروری معلومات فراہم كرنا ہے ۔
900483
نظرات بینندگان
captcha