بين الاقوامی گروپ : سيد حسن نصر اللہ ہميشہ مومنين اور مجاہدين كے ساتھ نرمی و تواضع سے پيش آتے ہیں ليكن اسلام دشمنوں بالخصوص امريكہ اور اسرائيل كے مقابل اس طرح سخت ہو جاتے ہیں كہ ان كے اندر ايك لمحے كے لیے كمزوری يا خوف ديكھنے كو نہیںملتا ، وہ در اصل آيه «أَشِدَّاء عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاء بَیْنَهُمْ » كے حقيقی مصداق ہیں ۔
لبنان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے قونصلیٹ حجت الاسلام و المسلمين سيد محمد حسين رئيس زادہ نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے بيان كے ساتھ كہا : سيد حسن نصر اللہ ہميشہ مومنين ، مجاہدين اور ايرانی اسلامی انقلاب كے چاہنے والوں كے ساتھ محبت و مہربانی سے پيش آتے ہیں ليكن اسلام دشمن طاقتوں بالخصوص امريكہ اور اسرائيل كے ساتھ اس قدر بلند ہمت اور سخت ہو جاتے ہیں كہ ان میں ايك لمحے كے لیے ڈر يا خوف كی كيفيت پيدا نہیں ہوتی گويا انہوں نے صیہونی دشمن كے مقابلے میں اس طرح سے خوف پر غلبہ پيدا كر ليا ہے كہ موت كو بھی شرمسار كر ديا ہے ۔
89882