ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «SERIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلام و مسيحيت كا ديدار كے عنوان سے یہ گيارہواں ہفتہ فرانس كی انجمن دوستی مسلمانان و مسيحيان كے زير اہتمام منعقد كيا جا رہا ہے اور اس كے دوران علماء ، مفكرين اور عام شہريوں كی موجودگی میں بين الاديان مذاكرات كی فضا ہموار كرنے كے لیے مختلف نشستوں كا انعقاد كيا جائے گا ۔
اسی طرح فرانس میں اسلام و مسلمين كے بارے مستند ترين فلمیں ريليز كرنا ، اسلامی آثار كی نمائئش ، اسلامی و مسيحی عبادی و مقدس مقامات كی تصاوير ، مساجد اور گرجا گھروں میں آمد و رفت اور اسلامی قبرستانوں كی زيارت وغيرہ اس ہفتے كے خصوصی پروگرام ہیں ۔
900755