خانہ كعبہ كی آن لائن زيارت كا امكان فراہم كر ديا گيا

IQNA

خانہ كعبہ كی آن لائن زيارت كا امكان فراہم كر ديا گيا

23:29 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224920
بين الاقوامی گروپ : انگريزی زبان میں خانہ كعبہ كی زيارت انٹرنیٹ ويب سایٹ «http://en.wathakker.net/Hajj» پر كی جا سكتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «al-kanz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ انٹرنیٹ ويب سایٹ انگلش زبان میں لانچ كی گئی ہے اور صارفين آن لائن زيارت كے علاوہ تصاوير اور معلومات كی مدد سے آداب حج اور مناسك حج سے بھی آشنائی حاصل كر سكتے ہیں ۔
صارفين اس سایٹ میں داخل ہو كر ماؤس كی مختلف الجہات حركت سے حج تمتع اور عمرے كے مختلف مراحل اور اعمال سے آشنائی حاصل كر سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ ويب سایٹ ابھی صرف انگريزی زبان یں لانچ كی گئی ہے جبكہ سایٹ انتظامیہ نے فرانسيسی مترجمين كو بھی سایٹ كے مختلف حصوں كا ترجمہ كرنے كی ہدايات جاری كر دی ہیں ۔
900603
نظرات بینندگان
captcha