ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «RIA Novosti»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس ملاقات میں جو جمہوریہ باشقيرستان كے دار الحكومت اوفا میں ہوئی ؛ روسی صدر نے مسلمان رہنماؤں سے اپيل كی كہ شدت پسندی سے نمٹنے كے لیے حكومت كا ساتھ دیں ۔
انہوں نے مسلمان رہنماؤں كی جانب سے نوجوانوں كو شدت پسندی سے دور ركھنے سے متعلق كہا : حكومت اور سياسی شخصيات اس امر پر بطور كامل متفق ہیں كہ اعتدال پسند مسلمان رہنما ملك میں شدت پسندی كے رجحان كا سد باب كریں اور عوام میں حقيقی اسلام رائج كریں ۔
آخر میں مسلمان رہنماؤں نے روسی صدر كو شدت پسندی سے نمٹنے كی غرض سے اپنے مكمل تعاون كا يقين دلايا ۔
901236