پی ايل او كی جانب سے فلسطينی سرزمينوں پر قبضے كی مذمت

IQNA

پی ايل او كی جانب سے فلسطينی سرزمينوں پر قبضے كی مذمت

23:13 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226443
بين الاقوامی گروپ : پی ايل او (PLO) كی ايگزيكٹو كمیٹی نے ۲۰ نومبر كو مغربی كنارے كی فلسطينی سرزمينوں پر غير قانونی اسرائيلی قبضے كی سخت مذمت كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے كويت كی خبر رساں ايجنسی (KUNA)، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی اتھارٹی كی ايگزيكٹو كمیٹی نے ايك اعلامیے میں كہا ہے : صیہونی حكومت خطے میں نسل پرستانہ غير قانونی پاليسياں نافذ كر كے تنازعات كے پر امن حل كی راہ میں ركاوٹیں كھڑی كر رہی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : صیہونی حكومت نے "درہ اردن" میں واقع چھ سو ايكڑ اراضی ہتھيا لی ہے اور یہاں ايك یہودی بستی تعمير كرنے كا منصوبہ بنا رہی ہے ۔
كمیٹی كے ترجمان حنان عشراوی نے زور دے كر كہا : عالمی برادری فلسطينی زمينوں پر صیہونيوں كا قبضہ ختم كرانے كے لیے اسرائيل پر دباؤ ڈالے ۔
902166
نظرات بینندگان
captcha