عراق كے دينی ہفت روزہ "الاصالۃ" كے مدير احمد عبد الجبار نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : "بين الاقوامی سيمينار نجف كا ہزار سالہ ورثہ" میں اعلان كيا گيا ہے كہ نجف اشرف ۲۰۱۴ء میں اديان اور تمدنوں كے درميان گفتگو كا مركز ہو گا اور اسے اسی عنوان سے عربوں اور مسلمانوں كے درميان متعارف كروايا جائے گا ۔
عبد الجبار نے مزيد كہا : اسی طرح سيمينار كو بتايا گيا كہ آئندہ سال اديان اور تمدن كے درميان گفتگو كے عنوان سے بين الاقوامی كانفرنس بيروت میں منعقد ہو گی ۔
902433