ليبيا ؛ اخوان المسلمين كے جديد رہبر كا انتخاب

IQNA

ليبيا ؛ اخوان المسلمين كے جديد رہبر كا انتخاب

23:11 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226457
بين الاقوامی گروپ : اخوان المسلمين ليبيا كہ جس كی سرگرمياں معمر قذافی كے دور حكومت میں ممنوع تھیں ؛ نے كل ۲۰ نومبر كو اپنے نئے قائد كا انتخاب كر ليا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «canoe»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اخوان المسلمين ليبيا كے اركان نے قذافی حكومت كے سقوط كے بعد اپنے پہلے اجلاس میں بن غازی سے تعلق ركھنے والے بشير الكبتی كو سليمان عبد القادی كی جگہ اپنا جديد قائد انتخاب كر ليا ہے ۔
اخوان المسلمين ليبيا كے جديد قائد نے كہا : مصر اور تيونس كے اسلام پسندوں كی طرح اخوان المسلمين ليبيا ايك سياسی جماعت تشكيل دينے كی خواہاں نہیں ہے ليكن اپنے اركان كو ہدايت كرتی ہے كہ سياسی محافل میں شريك ہوں ۔
انہوں نے مزيد كہا : یہ امر مسلم ہے كہ ايك اسلامی ملك كے قوانين اسلام مخالف نہیں ہونے چاہئیں ۔
902344
نظرات بینندگان
captcha