بحرين میں " انٹرنيشنل اسلامك بينكنگ سيمينار" كا آغاز

IQNA

۵۰ ممالك كی شركت سے ؛

بحرين میں " انٹرنيشنل اسلامك بينكنگ سيمينار" كا آغاز

23:08 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226466
بين الاقوامی گروپ : "انٹرنيشنل اسلامك بينكنگ سيمينار" آج ۲۱ نومبر كو دنيا بھر كے ۵۰ ممالك كے نمائندوں كی شركت سے الخليج ہوٹل بحرين میں شروع ہو رہا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "البيان"كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سيمينار كو بحرينی وزير اعظم خليفہ بن سلمان آل خليفہ كی زير نگرانی ملك كے مركزی بينك كے تعاون سے تين روزہ مدت كے لیے منعقد كيا جا رہا ہے ۔
دنيا بھر میں اسلامی بينكاری اور سرمایہ كاری كی نماياں ترين شخصيات اس سيمينار میں شركت كریں گی اور عالمی ماركیٹ میں اسلامی سرمایہ كاری كو تقويت دينے كے موضوع پر تبادلہ خيال كيا جائے گا ۔
سيمينار كے مدير نے اس امر پر اطمينان ظاہر كيا ہے كہ عالمی ماركیٹ میں اسلامی سرمایہ كاری كا رجحان انتہائی تيزی سے بڑھ رہا ہے جو كہ حوصلہ افزا ہے ۔
902264
نظرات بینندگان
captcha