مسلمانوں كی قبور پر حملے كے ذمہ دار شخص كی فرانس میں گرفتاری

IQNA

مسلمانوں كی قبور پر حملے كے ذمہ دار شخص كی فرانس میں گرفتاری

23:36 - November 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2228561
بين الاقوامی گروپ : فرانسيسی ذرائع ابلاغ نے اعلان كيا ہے كہ ايك ۴۸ سالہ شخص كو فرانس كے شہر «كستر»(Castres) میں مسلمانوں كی قبروں پر حملے كے الزام میں گرفتار كر ليا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «yabiladi»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فرانس كے شہر كستر كی پوليس نے اپنی رپورٹ میں كہا ہے : حالیہ برس كے اوائل میں قوم پرست جماعت "جبہہ ملی " سے منسلك ايك ۴۸ سالہ شخص نے كستر شہر كے ايك قبرستان كو بے حرمتی كا نشانہ بنايا تھا كہ جس كی DNA ٹيسٹ كے ذريعے شناخت كر كے اسے گرفتار كر ليا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس شخص نے متعدد مسلمانوں كی قبریں منہدم كرنے كے علاوہ فرانسيسی مسلمانوں كے خلاف غليظ وال چاكنگ كا بھی ارتكاب كيا تھا ۔
904759
نظرات بینندگان
captcha