ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «elmedina»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ سيمينار معماری كی تعليم دينے والے پيرس كے اعلی تعليمی ادارے كے زير اہتمام انجمن اسلامی «المدينة»، كے تعاون سے كل مقامی وقت كے مطابق ۲:۳۰ بجے بعد از ظہر تاريخ مشرق وسطی كے استاد پروفيسر «فرانسوآز ميشو» (Françoise MICHEAU)، كی خصوصی شركت سے منعقد ہو گا ۔
اس سيمينار میں پروفيسر «فرانسوآز ميشو»(Françoise MICHEAU)، مساجد ، مدارس ، مكاتب اور اسلامی لائبريريوں كی اہميت سے متعلق گفتگو كریں گے ۔
اسی طرح سيمينار میں عالم اسلام كے اہم ترين علمی مراكز كی تاريخ تاسيس كے علاوہ ان مراكز كے طول تاريخ میں آثار پر بھی تبادلہ خيال كيا جائے گا ۔
904859