مسجد اقصی كے باب المغاربہ كو انہدام سے بچانے كے لیے اردن كردار ادا كرے : قرضاوی كی درخواست

IQNA

مسجد اقصی كے باب المغاربہ كو انہدام سے بچانے كے لیے اردن كردار ادا كرے : قرضاوی كی درخواست

23:59 - November 25, 2011
خبر کا کوڈ: 2228580
بين الاقوامی گروپ : علمائے مسلمين انٹرنيشنل يونين كے سربراہ يوسف قرضاوی نے اردن كے بادشاہ عبد اللہ دوم كو ايك خط ارسال كر كے مسجد اقصی كے باب المغاربہ كے انہدام كا راستہ روكنے كے لیے سنجيدہ كوششیں كرنے پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ الجزيرۃ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علمائے مسلمين انٹرنيشنل يونين كے سربراہ يوسف قرضاوی نے اردن كے بادشاہ جو كہ فلسطيين میں اسلامی و مسيحی مقدس مقامات كے متولی بھی ہیں ؛ كو ايك تحريری درخواست ارسال كر كے مسجد اقصی كے باب المغاربہ كی حفاظت پر زور ديا ہے ۔
اس درخواست میں قرضاوی نے واضح كيا ہے : اسرائيل نے جب یہ احساس كيا كہ اسے اسلامی و عربی امت سے كسی قسم كا خطرہ نہیں ہے تو اس نے یہ سنگين نوعيت كے اقدام كا فيصلہ كيا ہے ۔
904780
نظرات بینندگان
captcha