لبنان ؛ سيد حسن نصر اللہ كا خطاب

IQNA

لبنان ؛ سيد حسن نصر اللہ كا خطاب

0:31 - November 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2229339
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ يكم محرم الحرام سے پانچ محرم الحرام ۱۴۳۲ ہجری قمری كو بيروت میں خطاب كریں گے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ elnashra، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ بيروت كے «ضاحيه جنوبی» میں واقع سيد الشہداء كمپليكس میں ویڈيو خطاب كریں گے ۔
حزب اللہ كے با خبر ذرائع كے مطابق سيد حسن نصر اللہ اس خطاب میں سياسی مسائل پر گفتگو كریں گے ۔
اس رپورٹ كے مطابق عشرہ محرم الحرام كے دوران حزب اللہ حضرت امام حسين (ع) كی عزاداری كی مناسبت سے سيد الشھدا كمپليكس میں عشرہ محرم الحرام كا انعقاد كرے گی كہ جس كی پہلی پانچ راتوں سيد حسن نصر اللہ ویڈيو خطاب كریں گے ۔
905096
نظرات بینندگان
captcha