ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «caci.dz»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ اجلاس اسلامی تعاون تنظيم كے زير اہتمام قطر كے چيمبر آف كامرس كے تعاون سے تاجروں كے درميان تعاون اور اسلامی ممالك میں معاشی سرگرميوں كو فروغ دينے كی غرض سے منعقد ہو گا ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے ركن ممالك كے درميان تجارتی تعلقات میں فروغ ، معاشی امور میں جوانوں كی صلاحيتوں كو بروئے كار لانا ، معاشی ترقی ، سير و سياحت كا فروغ اس سيمينار كے اہم ترين موضوعات ہیں ۔
اسی طرح اجلاس مسلمان جوانوں كو یہ موقع بھی فراہم كرے گا كہ تنظيم كے ركن ممالك كے درميان معاشی ترقی كے فروغ كے لیے جديد تجاويز پيش كریں ۔
904805