حرم امام حسين (ع) كے گنبد پر سياہ پرچم لہرا ديا گيا

IQNA

حرم امام حسين (ع) كے گنبد پر سياہ پرچم لہرا ديا گيا

23:56 - November 27, 2011
خبر کا کوڈ: 2230062
بين الاقوامی گروپ : ماہ محرم كے آغاز كے موقع پر حزن و اندوہ كی علامت سياہ پرچم حرم امام حسين (ع) پر لہرا ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حرم امام حسين (ع) میں پرچم كشائی كی عظيم الشان تقريب كل ۲۶ نومبر بروز ہفتہ كو بعد از ظہر منعقد ہوئی ۔
سياہ پرچم امام حسين (ع) اور ان كے با وفا اصحاب كے چہلم تك لہرايا جائے گا كہ جس كے بعد ايك مرتبہ پھر سرخ پرچم لہرا ديا جائے گا ۔
سرخ پرچم جو ہميشہ امام حسين (ع) كے حرم كی بلنديوں پر لہرايا جاتا ہے ، شہادت اور خون خواہی كی علامت ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ ہر سال بارگاہ امام حسين (ع) كے برچم كی تبديلی كے ساتھ ہی حضرت عباس (ع) كے حرم مطہر كا پرچم بھی تبديل كيا جاتا ہے ۔
905787
نظرات بینندگان
captcha