اخوان المسلمين مصر صرف عوامی حكومت كی حمايت كرے گی

IQNA

اخوان المسلمين مصر صرف عوامی حكومت كی حمايت كرے گی

19:18 - November 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2230798
بين الاقوامی گروپ : اخوان المسلمين سے منسلك جماعت تعمير و ترقی كے رہنماؤں نے كمال الجنزوری كہ جنہیں مصری فوجی شوری كی جانب سے عبوری حكومت تشكيل دينے كی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، كے ساتھ ملاقات میں زور دے كر كہا : اخوان المسلمين مصر صرف عوامی حكومت كی حمايت كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " اليوم السابع " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصر كی جماعت " تعمير و ترقی" كے دو رہنماؤں نے مختلف سياسی شخصيات كے ساتھ ملاقات كا سلسلہ جاری ركھتے ہوئے مصر كے سابق وزير كمال الجنزوری كے ساتھ ملاقات كی ۔
دونوں مصری رہنماؤں نے واشگاف الفاظ میں كہا : اخوان المسلمين مصر صرف ايك ايسی منتخب عوامی حكومت كی حمايت كرے گی كہ جو مبارك حكومت كے ساتھ منسلك افراد كے مكمل بائيكاٹ كا عملی طور پر اثبات كرے گی ۔
906884
نظرات بینندگان
captcha