ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی «Bernama»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مراكش كی اسلامی جماعت عدالت و ترقی كی كاميابی تيونس میں اسلام پسندوں كی كاميابی كے ايك ماہ بعد وقوع پذير ہوئی ہے اور توقع ہے كہ مصر میں بھی اخوان المسلمين ہی ۲۹ اكتوبر كو ہونے والے انتخابات میں كاميابی حاصل كرے گی ۔
مراكش كی وزارت داخلہ كی جانب سے اعلان كردہ سركاری نتائج كے مطابق اس اسلامی جماعت نے پارليمنٹ كی ۳۹۵ سیٹوں میں سے ۱۰۷ سیٹیں جيت لی ہیں جبكہ ديگر تين اسلامی جماعتوں نے بھی مجموعی طور پر ۱۱۷ سیٹیں حاصل كی ہیں ۔
906968