اسلامی تعاون تنظيم نے نیٹو كے پاكستان پر حملے كی مذمت كر دی

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم نے نیٹو كے پاكستان پر حملے كی مذمت كر دی

19:19 - November 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2230805
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے نیٹو كی جانب سے پاكستان كی دو سرحدی چوكيوں پر حملے اور اس كے نتيجے میں ۲۴ پاكستانی فوجيوں كی شہادت پر شديد غم و غصے كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OIC»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے شہداء كے اہل خانہ اور پاكستانی حكومت كو تعزيت كے ضمن میں كہا كہ یہ حملہ پاكستان كی خود مختاری پر حملے كے مترادف ہے كہ جو كسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہے۔
انہوں نے اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے پاكستانی حكومت اور ملت كی بھرپور حمايت كے ضمن میں اميد ظاہر كی كہ آئندہ اس قسم كی صورتحال پيش نہیں آئے گی ۔
اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل نے نیٹو كو خبردار كيا كہ ان اقدامات سے علاقے مين امن و امان كے مسائل پيچيدہ تر ہوتے چلے جائیں گے ۔
907279
نظرات بینندگان
captcha