فرانس میں ماہ محرم الحرم كی مجالس كا آغاز

IQNA

فرانس میں ماہ محرم الحرم كی مجالس كا آغاز

15:25 - November 29, 2011
خبر کا کوڈ: 2231409
بين الاقوامی گروپ : سيد الشہدا امام حسين (ع) كے ايام شہادت كی مناسبت سے مجالس عزا كل ۳۰ نومبر بدھ سے فرانس كے دار الحكومت پيرس میں شروع ہو رہی ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «fr-beytolzahra»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ انجمن اسلامی بيت الزھراء كی جانب سے جاری كردہ عمومی دعوت ناموں میں كہا گيا ہے كہ محرم الحرام كی مناسبت سے سيد الشہدا حضرت امام حسين (ع) كی ياد میں مجالس عزا۳۰ نومبر بدھ سے مقامی وقت كے مطابق شام چھ بجے شروع ہوں گی ۔
منتظمين كے مطابق یہ مجالس عزا ۵ دسمبر بروز سوموار تك جاری رہیں گی ۔
اسی طرح روز عاشور كا پروگرام مقامی وقت كے مطابق دن ۱۱ بجے بيت الزھرا (ع) میں شروع ہو جائے گا ۔
انجمن اسلامی بيت الزھرا (ع) نے پيرس میں مقيم تمام ايرانيوں ، سفارت خانہ كے اراكين اور فرانس میں رجسٹرڈ ايرانی كمپنيوں اور اداروں كے تمام ممبران سے اس پروگرام میں شركت كی التماس استدعا كی ہے ۔
907532
نظرات بینندگان
captcha