آزاد فلسطينی رياست كی تشكيل كا وقت آن پہنچا ہے

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل :

آزاد فلسطينی رياست كی تشكيل كا وقت آن پہنچا ہے

12:42 - December 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2232739
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم كے سيكرٹری جنرل اكمل الدين احسان اوغلو نے فلسطينی عوام كی حمايت كے ضمن میں كہا كہ آزاد فلسطينی رياست كی تشكيل كا وقت آن پہنچا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے جنرل سيكرٹری نے فلسطينی عوام كے ساتھ اظہار يكجہتی كے ضمن میں ايك مرتبہ پھر اسرائيلی حكومت كی جانب سے فلسطينی زمينوں پر قبضے ، قدس كے اسلامی مقامات كو محو كرنے ، یہودی بستيوں كی مسلسل تعمير اور غزہ كے غير قانونی محاصرے كی سخت مذمت كی ہے ۔
انہوں نے صیہونی سربراہوں كی جانب سے یہودی شہريوں كو مساجد ،اسلامی مقامات كے انہدام اور فلسطينی گھروں كی توڑ پھوڑ كی كھلی چھٹی دينے پر بھی شديد تنقيد كی ۔
909378
نظرات بینندگان
captcha