ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ غرب و جنوب غرب ايشيا كی رپورٹ كے مطابق دينی تصاوير كی اس نمائش كا افتتاح لكھنؤ شہر كے امام جمعہ حجت الاسلام سيد كلب جواد نقوی ، امام جمعہ اہل سنت ابو العرفان فرنگی محلی اور شہر كے مفتی نے كيا ۔
اس نمائش میں كربلا كے حوالے سے دہلی ، رای بريلی ، علی گڑھ ، شاہ جہانپور ، ہلور ، زيدپور ، نصير آباد اور لكھنؤ كی مقامی تصاوير پيش كی گئی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے لكھنؤ كے امام جمعہ حجت الاسلام سيد كلب جواد نقوی نے كہا : اس نمائش كے انعقاد كا ہدف عوام كو كربلا و محرم كی ثقافت اور تاريخ سے آشنا كرنا ہے ۔
909620