ايام محرم میں پاكستان كے اندر يكجہتی برقرار ركھنے كی تاكيد

IQNA

ايام محرم میں پاكستان كے اندر يكجہتی برقرار ركھنے كی تاكيد

12:14 - December 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2233949
بين الاقوامی گروپ : يكم دسمبر جمعۃ المبارك كو پاكستان كے شہر راولپنڈی میں محرم كے بارے منعقدہ نشست میں شركا نے ايام محرم میں اسلامی وحدت و يكجہتی برقرار ركھنے پر زور ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «Pak Observer»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شركا نے اس امر پر زور ديا كہ تمام مسلمان محرم الحرام كے دوران بھائی چارے اور اتحاد كا مظاہرہ كریں ۔
اسی طرح سيمينار سے كہ جو شيعہ و سنی شخصيات كی موجودگی میں منعقد ہوا ، خطاب كرتے ہوئے معروف دينی و مذہبی شخصيت پير محمد نقيب الرحمن نے واقعہ كربلا ، قيام امام حسين (ع) اور زندگانی اصحاب امام حسين (ع) كے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور انہیں زبردست خراج عقيدت پيش كيا ۔
انہوں نے واضح كيا : شہدائے كربلا كی فداكارياں عظمت اسلام كی راہ میں جدوجہد كرنے والے صالحين كے لیے الہام بخش ہیں ۔
909635
نظرات بینندگان
captcha