ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " النشرۃ " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے بيروت میں ساتویں شب محرم مجلس عزا سے خطاب كرتے ہوئے كہا : حزب اللہ نے مكتب كربلا میں زانوئے تلمذ طے كيا ہے اور یہ تنظيم اسی مكتب كی تعليمات پر كاربند ہے یہی وجہ ہے كہ ہمارے مجاہدين نے راہ خدا میں قربانی ، صداقت ، اخلاق اور ثبات قدم كے اعلی نمونے پيش كیے ہیں ۔
سيد حسن نصر اللہ نے آخر میں حزب اللہ كے سابق سيكرٹری جنرل سيد عباس موسوی كی زندگی پر بھی تفصيل سے روشنی ڈالی ۔
910516